Tuesday, November 22, 2011

پ بڑے وہ ہیں


پ بڑے وہ ہیں !

پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے گزشتہ برس جب یہ حکم نامہ جاری کروایا کہ ملک کی آئینی شخصیات کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ایس ایم ایس بھیجنے والوں کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا تو یار لوگوں نے اس کا توڑ اس طرح کے ایس ایم ایس سے نکالا۔

صدر آصف علی زرداری انتہائی ایماندار، قناعت پسند، پڑھے لکھے، اندرونی، علاقائی اور عالمی سیاست سمجھنے والے زیرک مدبر ہیں۔انہیں خوشامد سے نفرت اور میرٹ سے عشق ہے۔ان کی ٹیم میں شامل سب کے سب لوگ انتہائی منجھے ہوئے اور اصول و قانون پسند لوگ ہیں۔زرداری صاحب نے ملک کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی پوری توانائی صرف کر دی ہے۔ پاکستانیوں کو ان کی قیادت پر فخر ہے۔ سمجھ تو آپ گئے ہوں گے۔

چنانچہ حکومت نے مذکورہ قانون کی کامیابی سے متاثر ہو کر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذریعے تمام موبائل فون کمپنیوں کو گیارہ سو نو قابلِ اعتراض انگریزی اور پانچ سو چھیاسی اردو الفاظ و اصطلاحات کی ایک فہرست تھما دی تاکہ ان مخربِ اخلاق اور فحش الفاظ کو ایس ایم ایس کی عبارت سے خارج کردیا جائے ۔

جس نے بھی یہ فہرست مرتب کی اس نے یقیناً تحقیق کا حق ادا کردیا اور بڑی عرق ریزی سے وہ وہ گالیاں جمع کی ہیں، انسانی عضویات کے تعلق سے وہ وہ سنسنسی خیز اور تجرباتی تصورات باندھے ہیں اور ایک ایک گالی کے وہ وہ ہجے لکھے ہیں کہ منہ سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ اک رنگ کا مضموں ہو تو سو رنگ سے باندھوں۔

مگر اردو الفاظ و اصطلاحات کی فہرست سے پہلی دفعہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہم روزانہ جو باتیں بے دھیانی میں بلا جھجھک کہہ جاتے ہیں وہ بھی کس قدر فحش ہیں جیسا کہ دفع ہوجا، منگیتر، الو کا پٹھا، گدھا ، کمینا، بے وقوف، کالا بندر، چٹا بندر، کھوتا ، کتا، چوول، مینگو، ٹیکسی، بکواس، پم پم، پوم پوم، سالی، دلال، لو بے، بھینس کی اولاد ، رنڈوا، جانور، ناجائز، نیمبو شربت ۔

اگر اس فہرست کے نفاذ کے بعد آپ مجھے ایس ایم ایس بھیجیں کہ ' آج میں ایک ٹیکسی میں بیٹھا مگر ڈرائیور نے مجھ سے ناجائز کرایہ وصول کرنے کے لئے الٹی سیدھی بکواس شروع کردی ۔کھوتا کہیں کا'

تو یہ ایس ایم ایس سنسر ہو کر مجھ تک کچھ اس طرح پہنچے گا 'آج میں ایک۔۔ میں بیٹھا مگر ڈرائیور نے مجھ سے ۔۔۔کرایہ وصول کرنے کے لیے الٹی سیدھی ۔۔۔شروع کردی ۔۔۔کہیں کا۔'

اسی طرح انگریزی کے فحش الفاظ و اصلاحات کی فہرست بھی انتہائی فکر انگیز ہےجیسا کہ بیک ڈور، بیک سیٹ ، بائی سیکچوئل، بلیک آؤٹ، بریسٹ ، بڈوائزر ، بل شٹ ، کاک ٹیل ، کریمی، سائبر سیکس، ڈیم اٹ ، ڈیپ تھروٹ، ڈپازٹ، ڈیول، ڈرنک، فیری، فارٹ ، ہارڈر، ہی ہیٹس می، ہیڈ لائٹس، ہرپیز، ہومو، ہومو سیکچیوئل، ہوسٹیج، ایڈیٹ، جیک دی رپر، جیزز کرائسٹ، جوائنٹ، کے مارٹ ، کل، کلر، کلنگ ، کے کے کے، کریپ ، لوز ، لوشن ، مولیسٹر، مرڈ ، نیکڈ، نو سیکس، نیوڈ ، پی، پیپ شو، پینٹ ہاؤس، پیریڈ، پمپ، پلے بوائے، پورن، پورنو، پری میچور، پرک ، پیوبک، پسی کیٹ ، ریپ، ریپسٹ ، ریکٹم، ریڈ لائٹ، ریفر، روبر، سیٹن، سکرو، سیمن، سیکس، سیکس سلیو، سیکچوئل ، سیکسی، شٹ، شو ٹائم، سلانٹ، سلیو، سنیچ ، سنائپر، سڈومی، سپرم ، سپٹ، سٹروک، سٹوپڈ، سوئسائیڈ، ٹنگ ، ٹروجن، یورین، یورینیٹ، ، ورجن، ٹرپل ایکس۔

اردو اور انگریزی کے مذکورہ الفاظ ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز، جلسوں اخباری مضامین و خبروں اور پارلیمنٹ میں بلا جھجک استعمال کرنے پر کوئی پابندی نہیں البتہ ایس ایم ایس کرتے ہوئے یہ احتیاط کیجئے کہ اگر آپ کسی کو آپ بہت سٹوپڈ ہیں کہنا چاہتے ہیں تو اس کے بجائے آپ بڑے 'وہ ہیں' لکھ بھیجئے کیونکہ سٹوپڈ سرکاری طور پر ایک فحش لفظ ہے۔

بیشتر موبائل فون صارفین نے اس سنسری فہرست کو پڑھ کر جب اتنی ویہلی حکومت کی م۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ب ۔۔۔۔۔ایک کرنی شروع کی تو اب اس پر نظرِ ثانی کا سوچا جا رہا ہے مگر خاصی جگ ہنسائی کے بعد اور اظہارِ ندامت کے بغیر۔۔۔۔

کتنے شیریں ہیں تیرے لب ، کہ رقیب

گالیاں کھا کے بے مزہ نا ہوا


-
-


Muhammad Shoaib Tanoli

محمد شعیب تنولی


پاکستان زندہ باد   ۔ پاکستان پائندہ باد
Long Live Pakistan


Long Live Pakistan
Heaven on Earth
Pakistan is one of the biggest blessings of Allah for any Pakistani. Whatever we have today it's all because of Pakistan, otherwise, we would have nothing. Please be sincere to Pakistan.
Pakistan Zindabad!

ہم پاکستان ایک وطن ایک قوم



--
Dear Readers: My mails are my personal choice. The purpose of these mails is to establish contact with you, make you aware of different cultures ,disseminate knowledge and information. If these (mails) sound you unpleasant, please intimate .
 
IF YOU ARE NOT INTERESTED IN MY MAIL
 
PLEASE REPLY THIS E_,MAIL WITH THE SUBJECT.. UNSUBSCRIBE
 
E Mail: shoaib.tanoli@gmail.com
 
 
APPLY FOR RECEIVING DAILY E MAIL CLICK BELOW VEBSITE
http://groups.google.com/group/tanolimail/subscribe?note=1
 
Facebook :
http://www.facebook.com/mtanoli
Yahoo Messenger:
shoaib.tanoli@ymail.com
MSN : Messenger
shoaib.tanoli@hotmail.com
SKYPE: shoaib.tanoli2

No comments:

Post a Comment